مونٹریال : فضائی سفر کومحفوظ بنانے کیلئے سلامتی کونسل کی ایوی ایشن باڈی کا اہم اجلاس آئندہ سال طلب کرلیا گیا ہے۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر بینرڈ علیو کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فضائی حدود میں ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین کو پیش آنے والا حادثہ تشویشناک ہے ،اگر مستقبل میں ایسے سانحات کو روکا نہ گیا تو نا صرف فضائی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی بلکہ مملکتوں کے تعلقات بھی کشیدہ ہو جائینگے۔
ان کہنا تھا کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آئندہ سال فروری میں سلامتی کونسل کی ایوی ایشن باڈی کا ہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے ایک سو اکناوے رکن ممالک کے نمائندے شریک ہونگے۔