The news is by your side.

Advertisement

مون سون سسٹم سندھ میں داخل، کراچی میں 3 دن بارش ہوگی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جو کہ آئندہ 3 دن تک جاری رہے گا۔

پاکستان میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ میں داخل ہورہا ہے جس کے سبب کراچی سیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

میٹ آفس ذرائع کے مطابق مون سون کے اس سسٹم کے سبب تھر میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی سندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے سبب کراچی سمیت سندھ کا درجہ حرارت معمول پر آرہاہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب نشیبی علاقوں میں رہنے والے غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں