site
stats
انفوٹینمنٹ

موٹاپے سے چھٹکارا چاہیں تو خوفناک فلمیں دیکھیں

لندن: اب موٹے افراد کیلئے دبلا ہونا کچھ مشکل نہیں بس انہیں ڈائٹ اور ورزش کرنا چھوڑ کر ڈراؤنی فلمیں دیکھنا اپنا معمول بنانا ہوگا۔

برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے، ایسے لوگ جو ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ڈراؤنی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم سے 113کیلوریز برن ہو جاتی ہیں، جو تقریباً آدھے گھنٹے تک کی جانے والی چہل قدمی کے برابر ہے۔

کچھ فلمیں تو موٹے افراد کیلئے زیادہ ہی مفید ہیں، جن میں سرِ فہرست ہالی ووڈ فلم دی شائننگ ہے جو 184 تک کیلوریز برن کردیتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فلم  161کیلوریزاور ایگزارسٹ 158کیلوریز برن کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top