site
stats
پاکستان

مہمند ایجنسی میں ماربل کی کان بیٹھنے سےچارمزدور جاں بحق

مہمندایجنسی: ماربل کی کان بیٹھنے سےچارمزدور جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دبے مزدوروں کونکالنے کیلئےریسکیوآپریشن کیاجارہاہے۔

پہاڑ کے پیٹ سے روزی تلاش کرنے والے سترہ مزدور کان کے ملبے تلے دب گئے،تحصیل صافی میں خانقاہ ماربل کان ایک کلومیٹر تک بیٹھ گئی،مہمند ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ اور اہل علاقہ نے دو مزدوروں کوتو زخمی حالت میں نکال لیا لیکن چار کی لاشیں ہی ملیں۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ذیشان عبداللہ کہتے ہیں اندھیرے کے باعث ملبہ ہٹانے میں دشواری کاسامناہے،ملبہ فوری طورپرہٹانے کے لیے جدید مشینری دستیاب نہیں، دستیاب وسائل بروے کارلاتے ہوئےکان میں پھنسےدیگر مزدوروں کونکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ریسکیو عملے کاکہناہے جدید مشینری فراہم کردی جائے تو مزدوروں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top