کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سری لنکا کے لیجنڈ بیٹسمین مہیلا جے وردھنے انگلینڈ کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔
جے وردھنے اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز میں وہ کوچنگ ٹیم کا حصہ ہوں گے، جے وردھنے کا انگلش بورڈ سے معاہدہ عارضی ہوگا، وہ کچھ دنوں کے لئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
اٹھارہ سالہ کیرئیر میں جے وردھنے کا ریکارڈ شاندار ہے۔ سابق سری لنکن بیٹسمین نے ٹیسٹ میں چونتیس، ون ڈے میں انیس اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک سینچری بنائی۔
جے وردھنے کا شمار دنیا کے بترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔