فلوریڈا: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکہ کے جان اسنر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔
سرب کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا رہا لیکن دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے باآسانی حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔
- Advertisement -
جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ دو رہا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔
مرے نے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو چھ چار اور چھ چار سے زیرکیا۔