لاہور: میانولی اور گوجرانوالہ میں سزائے موت کے چار قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی جبکہ دو کی پھانسی کی سزاپر عملدرآمد کو مؤخر کر دیا گیا۔
قومی ایکشن پلان کے تحت پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، میانوالی اور گوجرنوالہ کی سینٹرل جیل میں قتل کے چار قیدی منطقی انجام کو پہنچے، میانوالی سینٹرل جیل میں تین مجرم امان اللہ، محمد ممتاز اور ریاض کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
تینوں مجرموں نے دو ہزار چھ میں معمولی تنازع پر تین مخالفین کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم کریم نواز کی پھانسی سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہونے کے باعث مؤخر کر دی گئی۔
دوسری جانب گوجرنوالہ کی سینٹرل جیل میں بھی مجرم وقار کو پھانسی دیدی گئی، مجرم نے دو ہزار دو میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کو بے رحمی سے قتل کیا تھا جبکہ لواحقین سے صلح کے بعد مجرم انور کی پھانسی مؤخر کر دی گئی۔