اوباڑو: سکینڈ سول جج نے عدالت میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، اینکر شائستہ لودھی ، اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔
جیو ٹی وی پر توہین آمیز پروگرام پیش کرنے کے الزام میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، اینکر شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کیخلاف اوباڑو کے شہری محمد کریم بخش کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
اوباڑو کے سکینڈ سول جج نے عدالت میں میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔
گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے جیو جنگ کے مالک میر شکیل، میر ابراہیم اور حامد میر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔