میڈرڈ:کاتالونیا کے عوام کا اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

میڈرڈ:کاتالونیا کے عوام کا اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ

میڈرڈ:کاتالونیا میں کرائے جانے والےعلامتی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق عوام کی بھاری اکثریت نے ا سپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

اسپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں کرائے جانے والے علامتی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق عوام کی بھاری اکثریت نے اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ کیا ہے، نتائج کے مطابق 22 لاکھ 50 ہزار افراد نے رائے شماری میں حصہ لیا اور ان میں سے قریب 80.1 فیصد نے اسپین سے مکمل آزادی کی حمایت میں ووٹ ڈالے.

میڈرڈ حکومت کی طرف سے دائر کی جانے والی ایک اپیل پر اسپین کی آئینی عدالت نے پچھلے ہفتے ہی ریفرنڈم کی تنسیخ کا حکم دے دیا تھا، اس کے باوجود کاتالونیا کے رہنماﺅں نے ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں