میکس تھن ویب براؤزر نے تیز ترین ویب براؤزر متعارف کرادیا ہے، کمپنی کا دعوی ہے کہ میکس نائٹرو اس وقت دنیا کا تیز ترین ویب براؤزر ہے ۔
میکس تھن ویب براؤزر نے اپنی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے نیا ویب براؤزر میکس نائٹرومتعارف کرادیا ہے جو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ کمپنی دعویٰ کے مطابق اس وقت کا دنیا کا تیز ترین ویب براؤزر بھی ہے۔
یہ ویب براؤزر جو فی الوقت صرف ونڈوز صارفین کےلئے دستیاب ہے، دیگر مشہور براؤزرز جیسے گوگل کروم کے مقابلے میں جلدی انسٹال ہوجاتا ہے اور تین گنا تیزی سے کھُلتا ہے۔