میگا لیدر شو مارچ میں لاہور میں ہوگا -
The news is by your side.

Advertisement

میگا لیدر شو مارچ میں لاہور میں ہوگا

لاہور : پاکستان میگا لیدر شو مارچ کے اوائل میں لاہور میں منعقد ہوگا ، جس کا مقصد پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے دستیاب مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی یونین کیلئے پاکستان کی چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میگا لیدر شو 2015ء کا انعقاد 6 سے 8 مارچ کے درمیان لاہور میں ہوگا ، جس سے چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے گا ۔

اس سلسلے میں یورپی یونین کے معاونتی پروگرام کے تحت چمڑے کی مصنوعات کے تیار اور برآمد کنندگان کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں چمڑے کی موجودہ ایک ارب 36کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کو خاطر خواہ سطح تک بڑھانے اور نئی منڈیوں کیلئے مصنوعات میں مسابقتی بہتری کیلئے امور پر بات چیت کی گئی ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں