ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

میں اورشاہ رخ دوست نہیں ہیں: اجے دیوگن

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں تاہم گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں نے یورپی ملک بلغاریہ میں ملاقات کی اور ایک ساتھ کھانابھی کھایا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں کے اختلافات کے خاتمے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اب ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں جب کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات بھی ساتھی اداکار کی حیثیت سے کی جس میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ فلموں کی ریلیز سے متعلق ان کی اور شاہ رخ خان کی کوئی جنگ نہیں جب کہ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کو ایک بار پھر فلم ’’دل والے‘‘ میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کیوں کہ دونوں اداکار آپس میں اچھے دوست بھی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں