site
stats
عالمی خبریں

نائجیریا میں مسلح افراد کا گائوں پر حملہ، 30 افراد قتل

وسطی نائیجیریا میں مسلح افراد نے گاؤں پر دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تیس افراد موقع پر ہی قتل کر دیئے گئے، مسلح افراد نے املاک کو نذر آتش جبکہ جانوروں کو بھی زندہ جلا دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے وسطی نائیجیریا کے گائوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جبکہ وہاں کے رہائشیوں کی املاک اور جانوروں کو زندہ جلادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے مقامی ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، یاد رہے کہ نائیجیریا میں فرقہ ورانہ اور نسلی فسادات کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    

   

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top