site
stats
عالمی خبریں

نائیجیریا: بوکو حرام کا مسجد اور گھروں پر حملہ ،100 افراد ہلاک

نائیجیریا: بوکو حرام کے شدت پسندوں کی کارروائی میں تیزی آگئی، شمال مشرقی قصبے پر حملے میں سو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رونوریاست میں واقع کو کاوا قصبے  میں پچاس سے زائد جنگجوؤں نے گاؤں پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے پہلے مسجد پر حملہ کرکے نمازِ مغرب میں مصروف نمازیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 97 نمازی ہلاک ہوگئے۔

جس کے بعد دہشت گردوں نے گھروں سے افراد کو نکال کر انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ گھروں میں گھس کر خواتین و بچوں کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں نے سب سے پہلے ایک مقامی مسجد پر حملہ کیا، پھر گھروں کو نشانہ بنایا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top