ابوجا: نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نائجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک گاؤں پرحملہ کرکے 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔
شدت پسند تنظیم نے اس کاروائی کے دوران مکانات کو بھی آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کئی گھرخاکستر ہوگئے۔
دوسری جانب نائجیریا کی ایئرفورس نے دعوی کیا ہے کہ بوکو حرام کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں شدت پسند مارے گئے ہیں۔