اسلام آباد : وفاقی حکومت نے خبردارکیا ہے کہ جوصوبہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی۔ سندھ سب سے بڑا نادہندہ ہے۔
بلوچستان پربھی بھاری بل واجب الادا ہوگیا۔ گرمی کی شدت کےساتھ ہی لوڈشیدنگ کاجن منہ کھول کرکھڑا ہوگیا۔ وفاقی حکومت نےصوبوں کوخبردارکردیا۔
ادائیگی نہیں کی توبجلی بھی نہیں ملے گی، وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ بجلی کے سب سےزیادہ بقایات جات سندھ پرنکلتےہیں۔
سندھ حکومت اورتقسیم کارادارے ساڑھےچھیاسٹھ ارب سےزیادہ کےنادہندہ ہیں۔ صوبائی حکومت نے 9 ارب روپے ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی ،لیکن ابھی تک پیسےنہیں دیے۔ بلوچستان کوسوارب روپےادا کرنا ہیں۔
جوصوبہ ادائیگیاں نہیں کرے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی قومی اسمبلی میں ترقیاتی فنڈزپربھی لے دے ہوتی رہی ۔۔۔ حکومتی اراکین کو پانچ کروڑاورہمیں دوکروڑکیوں مل رہےہیں ۔
اپوزیشن ارکان بھڑک اٹھے۔ اپوزیشن لیڈرنےدہرےمعیار پرسخت نکتہ چینی کی انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین ارکان کوترقیاتی فنڈزدیےہی نہیں جارہے،اپوزیشن نےاس معاملےپرواک آؤٹ کردیا۔