The news is by your side.

Advertisement

ناظرین اے آر وائی آپ کا شکریہ

تحریر: م ش خ
ناظرین اے آر وائی آپ کا شکریہ کہ آپ نے عید کے پروگراموں کے حوالے سے ویب پر جس پسندیدگی کا اظہار کیا ہم مشکور ہیں آپ کے دلوں کی محبتوں کے کہ آپ ہماری محنت اور خواہشات کا احترام کرتے ہیں ،قارئین گرامی انسان اپنی محنت کے طویل سفر سے جب گزارتا ہے تو اُسے احساس ہوتا ہے کہ اس محنت اور شفقت کے بطن سے اُسے دلوں کی محبتیں ملتی ہیں ہم تجربات سے سبق سیکھ کر آپ کے لئے خوبصورت پروگرام تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں،جسے کہ گڈ مارننگ پاکستان ‘ جیتو پاکستان ‘خوبصورت سیریل سوپ غرض بے شمار پروگرام شامل ہیں ہم آپ کے احترام کے لئے اپنی روش پر قائم ہیں اور آپ کی دل لگی حاصل کرنے کے لئے پروگراموں کے حوالے سے دائرے میں گھومتے رہتے ہیں، ناظرین اور محترم قارئین سب سے کٹھن کام اپنی خامیوں کو تلاش کرنا ہے اور کسی پر تنقید کرنا ،مگر ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے مگر ہم کو اپنی رائے دیتے ہوئے یہ ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنا کام ایمانداری سے کرنا چاہئے ہم مقابلے کی دوڑ میں شریک نہیں ہوتے شاید اس لئے ناظرین ہمارے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جب ناظرین اور قارئین ویب پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہی ہماری جیت ہے شکست کے احساس سے ہم بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں اس لئے ناظرین کی خواہش کے آگے دن رات محنت کرتے ہیں اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سے معیاری پروگرام آن ایئر کرنے کی کوشش کرتے ہیں آیئے ناظرین اب چلتے ہیں اے آر وائی کر پروگراموں کی طرف ۔
سوپ ” قسمت “ ناظرین سب شوق سے دیکھ رہے ہیں اُس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اداکارہ میرا کافی دن کے بعد کسی سوپ میں خوبصورت انداز سے آئیں ہیں، سوپ پیر سے لیکر جمعرات تک رات دس بجے دیکھایا جا رہا ہے ،گڈ مارننگ پاکستان “ نے نئے نئے موضوعات کو خوبصورت شکل دی ہے اور دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے نئی نئی معلومات طنزو مزاح پر مبنی گفتگو سادہ اور معصوم سے بے شمار مہمان اس پروگرام کی جان ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ندا پاشا اپنے مہمانوں کا خوبصورت میزبانی سے فرض ادا کرتی ہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ندا کی خوبصورت باتوں کی منتظر رہتی ہے۔
مصنف علی عمران کا مزاحیہ کھیل ” بلبلے “ نے اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہے یہ بڑا کمال ہے کہ لوگ اس کے آن ایئر ہونے کے منتظر ہوتے ہیں سوپ ”بابل کی دعائیں لیتی جا“نے لوگوں کے دلوں میں خاصی جگہ بنا لی ہے اداکارہ بینش چوہان نے خوبصورت اداکاری کی ہے وجیہ وارثی بھی خوبصورت بحےثیت مصنف کے ”ڈگڈگی“ بجا رہے ہیں اور لوگ بھی پسند کر رہے ہیں، یہ خوبصورت مزاحیہ ڈرامہ اتوار کی شب سات بجے دیکھایا جارہا ہے۔
”ر س گلے “ ہفتے کی رات ساڑھے سات بجے دیکھایا جا رہا ہے سیریل ”ارینج میرج “ پیر کی رات 8بجے ”کوئی نہیں اپنا“ بدھ کی رات آٹھ بجے ”شکوہ “ ہفتے کی رات 8بجے خوبصورت ڈرامہ سیریل ”دراڑ “ ناظرین کے دلوں میں گھر کر چکی ہے اور یہ سیریل بدھ کی رات 9بجے دیکھائی جارہی ہے یہ پروگرام اے آر وائی ڈیجیٹل سے دیکھائے جارہے ہیں ۔
اے آر وائی زندگی نے ناظرین کی زندگیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے پروگرام ”کامیڈی نائٹ ودھ کپل “ جمعہ سے لیکر اتوار اکی رات آٹھ بجے شب ترکی ڈرامہ سیریل معصوم “جمعہ سے لیکر اتوار تک رات ساڑھے نو بجے سوپ ” بہنیں ایسی بھی ہوتی ہیں “ پیرسے لیکر جمعرات تک ساڑھے سات بجے سوپ ”رشتے “ پیر سے لیکر جمعرات تک 7:30بجے دیکھایا جا رہا ہے ان پروگراموں نے ناظرین کے دل پر پہرے بٹھا دیئے ہیں اور یہ تمام پروگرام اے آر وائی زندگی سے دیکھائے جارہے ہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ” جیتو پاکستان“ نے بڑے اور لیاقت لوگوں کو قائل کر لیا ہے کہ ناظرین اس کو پسند کر رہے ہیں اور اس نے واقعی پاکستانیوں کے دل خوشیوں اور انعامات کی بارشیوں سے بھر دیئے ہےں فہد مصطفےٰ کی اداکاری اور میزبانی نے پروگرام کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اُنہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ دعوےٰ اور غرور کی کوئی سرحد نہیں ہوتی انکساری سے کامیابیاں قدم چومتیں ہیں۔یہ مقبول اور پسندیدہ پروگرام ناظرین کے لئے جمعہ اور اتوار کی شب آٹھ بجے آن ایئر ہوتا ہے۔
آیئے ناظرین نئی آنے والی سیریل ” خدا نہ کرے“ کے بارے میں آپ کو بتاتے چلیں تا کہ آپ ان سیریل سے انجوائے کرسکیں سیریل” خدانہ کرے“ کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ظہیر اُصولوں کے پابند انسان ہیں نئے زمانے کی بدلتی روایات کو دیکھتے ہیں اور خاصے سخت مزاج انسان ہیں ۔
عبیہہ گھر کی ساری ذمہ داریاں اُٹھانے والی لڑ کی اور ابرش ایک شرارتی شوخ طبیعت اور رومانٹک سی لڑکی ہے، فرہاد ایک ذمہ دار، سوجھ بوجھ رکھنے والا نوجوان ہے ،اور زندگی کو عام لوگو ں سے ہٹ کر اپنی نظر سے دیکھنے کا قائل ہے ،جبکہ جہانزیب محبت پر یقین نہ رکھنے والا ایک شوخ طبیعت کا نوجوان ہے ،کاشف اپنی ذات کے دائرے میں قید نفسیاتی مریض سا انسان ہے ،عادل حساس نرم دل اور سمجھ دار لڑکا ہے ، جبکہ شوکت نیک طبیعت ،ذمہ دار انسان ،رشتوں کو نبھانے والا اور پیار سے رکھنے کا قائل ہے ،
اس سیریل کو تحریر کیا ہے ثمینہ اعجاز نے جبکہ فنکاروں میں جنید خان، سونیا حسن ،زرنیش فیضان خواجہ اور سلیمان شاہد قابلِ ذکرہیں ،یہ سیریل ہر پیر کی شب آٹھ بجے دکھائی جائے گی ،جبکہ سیریل حق مہر کو تحریر کیا ہے آمنہ مفتی نے ہدایت عاطف حسین کی ہیں، اس کے فنکاروں میں سدرہ بتول ،حسن نیازی ، نتاشا علی ،خرم پیٹر، اور زینب قیوم شامل ہیں یہ سیریل ہر پیر کی شب سات بجے دکھائی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں