The news is by your side.

Advertisement

نبیل گبول قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے قومی اسمبلی سےاستعفیٰ دیتے ہوئے ایم کیو ایم سے بھی علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ بذاتِ خوداسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے سپرد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کی قیادت کو بھی اپنا استعفیٰ بھجوادیں گے۔

انہوں مزید تفصیلات پر گفتگو سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ تمام ترتفصیلات اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

.اے آر وائی کے ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف سیاسی جماعتیں ان سے رابطہ کررہی ہیں لیکن وہ اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان آئندہ چند روز میں کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں