ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پینتیس سے بھی زیادہ پنکچرلگے، بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے توایم کیوایم مقدمہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہنا ہےکہ پینتس پنکچر والے کی بات بتانے والے اپنی بات پرقائم ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا۔ نجم سیٹھی کو نواز شریف نے نوازا اور دوبار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنایا۔

- Advertisement -

کپتان نے جوڈیشل کمیشن میں پینتیس پنکچر کے ثبوت پیش نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔ اتوار کو کراچی آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے۔

انہوں نے بی بی سی رپورٹ پر ایم کیو ایم قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور مفت مشورہ بھی دے دیا کہ اگر کوئی بات غلط ہے تو پھر بی بی سی کے خلاف مقدمہ کریں۔

کراچی آئے تو سائیں سرکار کی کرپشن پر بولے بنا نہ رہ سکے ۔کہا کہ سندھ میں کرپشن کےسارےریکارڈٹوٹ گئے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےجیوکوآگےکرکےفوج پروارکیااورخودبھاگ گئے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کے بیان کو سنجیدگی سے لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں