لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج نرسوں کادن منایاجارہا ہے،نرسوں کی تنخواہیں اورگریڈ تو بڑھ گئےلیکن اس مقدس پیشےسے منسلک خواتین کوشکایات ہےکہ انہیں معاشرے میں وہ عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ مستحق ہیں۔
دنیا بھر میں نرسنگ کا پیشہ اس لیے مقدس سمجھا جاتا ہے،کیونکہ نرسیں ان مریضوں تک کا خیال رکھتی ہیں جنہیں ان کی بیماری کے باعث عزیز و اقارب بھی خود سے دور کر دیتے ہیں۔
نرسیں تو خدمتِ خلق کے اپنے اس پیشے پر فخر محسوس کرتی ہیں لیکن لوگوں کا رویہ دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب میں نرسوں کی اپ گریڈیشن بھی ہو گئی ہے اور تنخواہیں بھی اچھی مل رہی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس پیشے کی وجہ سے انہیں عزت اور وقار نہیں مل پا رہا، ایمرجنسی سے لے کر انتہائی نگہداشت کے یونٹ تک نرسوں کی ڈیوٹی ہر مریض کی دیکھ بھال ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر نرسز کا عالمی دن انٹر نیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام 1965ء سے لے کر اب تک ہر سال12مئی کو منایا جاتا ہے۔