بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیا انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیا انکشاف سامنے آگیا، ایک سو تیرہ ارب روپے نقصان کے حکومتی دعوے کے برعکس پراجیکٹ کے انچارج کا کہنا ہے کہ  منصوبے کی تکمیل نہ ہونے سے تین سو پندرہ ارب روپے کا نقصان ہوا۔

یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس میں سامنے آیا، اجلاس میں نندی پور پاورپروجیکٹ سے متعلق ڈائریکٹر پراجیکٹ محمد محمود نے بریفنگ دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس منصوبےکی بَروقت تکمیل نہ ہونے سے تین سو پندرہ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اَسٌی فیصد پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، باقی تین ماہ میں مکمل ہو جائیگا، جس پر رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ پانی و بجلی کے وزیرِ خواجہ آصف نے تو بتایا تھا کہ 113 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، آپ کیسے 315 ارب روپےکا نقصان بتا رہے ہیں۔

اُن کا مزیدکہنا تھا کہ اگر یہ پراجیکٹ وقت پر مکمل ہوتا تو صرف 47 ارب روپےلاگت آتی، اُنہوں نے نندی پور پر دی جانے والی اس بریفنگ کو سیاسی بریفنگ قرار دیا، جس پر نندی پورکے ڈائریکٹر پراجیکٹ محمد محمود نےکہا کہ یہ کوئی سیاسی نہیں اصلی رپورٹ ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں