The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے قوانین کیخلاف تقریر کی،عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ تھا آر اوز کے پاس کتنے بیلٹ پیپر تھے اور نہ ہی یہ پتہ تھا کہ کتنے اضافی بیلٹ پیپردرکار تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسو اضافی افراد کو لاہور سے راولپنڈی لایا گیا، بیلٹ پیپرپنڈی میں چھپوانےتھے۔

  عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قانون نوازشریف کو تقریر کی اجازت نہیں دیتا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف تقریرکی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اورالیکشن کمیشن کے بیان میں فرق سامنے آگیا، ہمارے پاس جو رپورٹ ہے وہ الیکشن ٹربیونل کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں