اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے امریکا کی یوم آزادی کے موقع پر امریکا کے صدر براک اوباما کو مبارکباد دی ہے۔ امریکی صدر کے نام اپنے خط میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا جمہوریت ، آزادی اور انسانی حقوق سے متعلق مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کاووشیں جاری رکھیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
- Advertisement -
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔