کراچی : نوری آباد میں سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے باعث پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔
پنجاب سے کراچی آنے والی بس سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس ے باعث پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جبکہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹایا گیا، حادثہ میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق چند افراد کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔