وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیر احمد ملک نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا،ملکی اور علاقائی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سیاسی و معاشی استحکام، روپے کی قدر اور زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہو گی جبکہ ڈالر کی قیمت ، افراط زر،بجٹ خسارہ اور بے روزگاری کم ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر اورغیر ملکی مداد میں اضافہ ہو گااور مختلف اداروں کے تعلقات بہترجبکہ عدلیہ عوام کی توقعات کے مطابق کام کرتی رہے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ فوج دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی کی حکمت عملی اپنائے تاکہ عوام اور کاروباری برادری اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، انہوں نے کہا کہ آنے والے سال میں گمشدہ افراد کا مسئلہ حل ہونے اورکرپشن میں مزید کمی آنے۔کا قوی امکان ہے