نیب رپورٹ سے شریف برادران کا اصل چہرہ سامنے آگیا، پی ٹی آئی -
The news is by your side.

Advertisement

نیب رپورٹ سے شریف برادران کا اصل چہرہ سامنے آگیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ سے شریف برادران کا اصل چہرہ سامنےآگیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ قومی وسائل لوٹنے میں زرداری اور شریف برادران ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، حکومت زرداری کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لانے میں غیرسنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی روز اول سے یہ کہتی آئی ہے کہ نیب کسی بااختیار مجرم کے خلاف کارروائی کی اہل نہیں ہے، تمام شواہد کی موجودگی کے باوجود نیب ابھی تک شریف برادران کےخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔

انہوں اپیل کی کہ سپریم کورٹ بد عنوانی اور لوٹ مار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے موثر احکامات صادر کرے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں