بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

نیب نے سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیب نے سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔

قومی احتساب بیورو اب سندھ پولیس کے بدعنوان افسران پر ہاتھ ڈالے گا، تحقیقات کیلئے نیب افسران کی ٹیم بنا دی گئی ہے، جس کی منظوری چیئرمین نیب کی صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے، نیب ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اور ان کے بعض افسران منظم جرائم میں ملوث ہیں، اجلاس میں چیئرمین نیب کو سندھ پولیس کے افسران کی کرپشن پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب کو بتایا گیا سازوسامان کی خریداری میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی گئی، آئی جی سندھ اور اے آئی جی فنانس فدا حسین کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے تاکہ پولیس افسران کرپشن کے شواہد مٹا نہ سکیں۔

نیب نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز علیم جعفری، اےآئی جی فنانس فداحسین، اےآئی جی لاجسٹک تنویرطاہر،ا یس پی آصف رزاق، اور مدت کاظمی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب ایس ایس پی مقصود میمن کے خلاف بھی انکوائری کر رہی ہے۔

چیئرمین نیب کو بتایا گیا ہے کہ آئی جی سندھ نے فداحسین کی مدد سے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کی، اےآئی جی فنانس نے جعلی بلوں کے ذریعے کرپشن کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں