منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

نیب نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کےخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چئیرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکیٹیو بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں، کےالیکٹرک کی انتظامیہ کےخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

چئیرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں انتخاب عالم سید ،جاوید اقبال عباسی اور سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی میرشاہجہاں کھیتران کےخلاف کرپشن ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کےالیکٹرک کمپنی کی انتظامیہ کےخلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا جبکہ نیب کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی انتظامیہ پر اربوں روپےکے گھپلوں کے معاملےپرتحقیقات ہوں گی۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیرحیدر خان ہوتی کےخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پر غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانےکا الزام ہے۔

سابق چیف الیکشن کمشنر سید محمد طارق قادری اور اسکول ٹیچر بشریٰ خالد کےخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ان افراد پر بھی غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانےکے الزام ہیں۔

سابق سیکریٹری ہیلتھ محمد اشفاق اور سابق ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخواشریف احمد ،سابق ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوامحمد علی چوہان کےخلاف بھی تحقیقات شروع ہوگئی سابق چئیرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کا کیس ایف آئی اے کو بھیجنےکی منظوری دے دی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں