نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کی کاسٹ فلم کی تشہیری کیلئے نیویارک پہنچ گئی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔
چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے۔۔۔۔ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار پریمیئر نیویارک میں سجایا گیا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگادئیے۔
فینٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے ، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں ، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے۔
ایکشن سے بھر پور فلم دنیا بھر میں سات اگست کو ریلیز کی جائیگی۔