جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

نیٹو افواج کا انخلاء: افغانستان میں پاک بھارت پراکسی وارکا خطرہ درپیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے انتباہ کیا ہے کہ افغانستان سےنیٹو افواج کے انخلاء کے بعد پاک بھارت پراکسی جنگ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔

سابق آرمی چیف نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پربین الاقوامی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی )کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر بھارت کا بڑھتا ہوا اثرورسوغ نہ صرف یہ کہ پاکستان کے لئے خطرناک ہے بلکہ پورے خظے کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان مخالف عزائم سب پر آشکار ہیں اور وہ ایک پاکستان مخالف افغانستان چاہتا ہے جو کہ خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ دے گا۔

انہوں نے نومنتخب افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان کا دورہ کرکے اسلام آباد سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش خوش آئند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ انہوں پاکستان واپس آنے کے فیصلے پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

حالیہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مشرف کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے، یہ انقلاب اور آزادی کے دھرنے اور شہر شہر احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیںِ۔

 

PAKISTAN-UNREST-POLITICS-AFGHANISTAN-INDIA

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں