اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
نیپرا کے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام رہی ہے جبکہ اس کی جانب سے بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ غیر منصفانہ اور تعصب پر مبنی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کے لیے اپنے پاور پلانٹس کو جان بوجھ کر کم استعمال کیا اور آئی پی پیز سے بھی بجلی نہیں خریدی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے بظاہر کے الیکٹرک نے کسی ہنگامی صورتحال یا بڑے فالٹ سے نمٹنے کے لیے کوئی بیک اپ پلان تیار نہیں کیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ ٹرانسمیشن سسٹم اور ڈسڑی بیوشن سسٹم میں ہونے والی خرابیوں کو بروقت دور نہیں کرسکے۔
نیپرا نے کہا کہ الیکٹرک نے اُس کو بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے غلط اور گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔ کراچی میں اٹھارہ تا چوبیس جون کو گرمی کی شدید لہر کے باعث بجلی کا نظام برِ طرح متاثر ہوا تھا اور اس سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں تھیں۔