خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں ایک بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ ناڑی بابا کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں تین امن رضاکار جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق امن لشکرسے تھا اوردھماکہ ناڑی بابا میں واقع امن لشکرکی چیک پوسٹ پرہوا۔
- Advertisement -
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرولڈ تھا، اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔