واشنگٹن: طارق فاطمی کی چیئرمین فارن افیئرز کمیٹی سے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

واشنگٹن: طارق فاطمی کی چیئرمین فارن افیئرز کمیٹی سے ملاقات

واشنگٹن : وزیرِاعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے واشنگٹن میں ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ایڈ روئس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے حوالے سے ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ایڈ روئس نے کچھ ماہ قبل صدر باراک اوباما کو ایک خط میں پاکستان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی تھی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے طارق فاطمی نے ایڈ روئس کو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن اور شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں جبکہ پاکستان تمام شدت پسندوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کر رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں