منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016کی لائن اپ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھارت میں کھیلا جائے گا، دس ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ چھ ایسوسی ایٹ ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی، افغانستان اور اومان ایونٹ میں جگہ بنانے والی آخری دو ٹیمیں ہیں۔

اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، ہانگ کانگ اور نیدرلینڈ نے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، افغانستان مسلسل چوتھی مرتبہ میگا ایونٹ میں حصہ لے گی، اومان اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیلے گا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہانگ کانگ اور نیدرلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ سے ٹکرائے گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ ست بھارت کے آٹھ وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں