site
stats
کھیل

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے یو اے ای کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ویلنگٹن: بھارت کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای کو باآسانی ایک سو چھیالیس رنز سے شکست دے دی۔

ویلنگٹن میں یو اے ای کی ٹیم اپنا پانچواں میچ بھی ہارگئی،جنوبی افریقہ نے حریف ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا، یو اے ای کے بولرز کپتان کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔

 پروٹیاز نے چھوٹی ٹیم کو تین سو بیالیس رنز کا بڑا ہدف دے دیا، ڈی ولئیرز ایک رن کی کمی سے سینچری مکمل نہ کرسکے، جواب میں یو اے ای کی بیٹنگ لائن تنکوں کی طرح بکھر گئی۔

یو اے ای کی ٹیم ایک سو پچانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی، آل راؤنڈ کارکردگی پر ڈی ویلئیز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top