جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ اورپاکستان کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بادل چھا جانے سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کا ایک اور کڑا امتحان شروع ہونے والا ہے۔اوراس میچ میں جیت بہت ضروری۔ ہے،جبکہ حریف بھی تگڑاہےاورمقابلہ سخت ہونے کا امکان ہے۔

آکلینڈ کے چھوٹے میدان میں گرین شرٹس پروٹیاز کو پریشان  کرپائیں گے؟ جبکہ اب تک جنوبی افریقہ کوعالمی  ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پروٹیاز کا کوئی جواب نہیں۔ دوسری جانب پاکستان کو گزشتہ میچ کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔ کیچ پکڑنا ہوں گے۔

وکٹ پر بھی ٹھہرنا ہوگا۔ صرف ایک غلطی میچ کا نقشہ تبدیل کرسکتی ہے۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ آؤٹ آف فارم ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد اور حارث سہیل کی جگہ یونس خان ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ میں بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق آکلینڈ میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں او ہلکی بارش بھی ہورہی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں اب تک اکہتر مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔

پروٹیاز نے سینتالیس میں کامیابی حاصل کی۔ تئیس میں شاہین فاتح رہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ورلڈ کپ میں بھی جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے۔

انیس سو بانوے سے دوہزار گیارہ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ ہوئے اور قسمت کی دیوی کسی ایک میچ میں بھی پاکستان پر مہربان نہ ہوسکی۔ دونوں ٹیمیں نومبر دوہزار تیرہ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں