کراچی : ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی کا دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کیلئے یادگار رہیگا، خواہش یہی ہے کہ چیمپئین پاکستان ٹیم بنے۔
کراچی جمخانہ میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو قریب سے دیکھنا یادگار لمحات میں شامل ہے۔
انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی تاریخ ساز کامیابی پر بات کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ اگر وہ بھی چیمپیئن ٹیم کے رکن ہوتے تو انکے لیے اعزاز کی بات ہوتی۔
نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ورلڈ کپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہے اور یقین ہے کہ پاکستان ٹیم چیمپیئن ہوگی۔