ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد سے ماضی کی یاد تازہ ہوگئی، یونس خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد سے ماضی کی یاد تازہ ہوگئی ہے،  وہ پر امید ہیں کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل تک ضرور پہنچے گی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان نے کراچی میں انٹر اسکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی نے ماضی کی یاد کو تازہ کردیا ہے۔

یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، صلاحیتوں کے مطابق کھیلی تو عالمی کپ کا فائنل ضرور کھیلے گی، مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ آفریدی اچھے کپتان ہیں۔ وہ ٹیم کو لڑانا جانتے ہیں۔

بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اس ہی گراؤنڈ سے کیا تھا، ڈسٹرکٹ سطح پر کھیل کر ہی کھلاڑی گروم ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی اور یونس خان نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں