کینیڈا: ورلڈ کپ ڈاؤن ہل چیمپئن شپ کے راؤنڈ مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ نے میدان مارلیا۔
کینیڈا کے گردونواح میں خطرناک ٹریک پر سائیکلسٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اونچے نیچے پتھریلے راستوں پر شرکاء کو دشواری کا سامنا رہا، برطانیہ کے جوش برائس لینڈ نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ مرحلہ جیت لیا۔
برطانوی سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ چار منٹ بائیس اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈز میں طے کیا، امریکہ کے ایرون ون پوائنٹس ٹیبل پر لیڈ کررہے ہیں، خواتین میں بھی برطانیہ کی سائیکلسٹ فاتح رہیں۔
برطانیہ کی ریچل اتھرٹن نے پانچ منٹ تین اعشاریہ چھ سات سیکنڈز کے وقت کے ساتھ میدان مارلیا۔