site
stats
کھیل

ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: بھارت کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

میلبرن: کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیش مدِمقابل ہیں۔   

آسٹریلوی شہر میلبرن میں دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا  فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت اجنکیا ریہانے اور روہت شرما وکٹ پر موجود ہیں اب تک بھارت نے 26 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 105 رن بنالیے ہیں۔

کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے شکھر دھون اور روہت شرما نے ٹیم کو  اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں نے مل کر 75 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی لیکن یا پارٹنر شپ زیادہ نہ چل سکی۔

بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب شکیب الحسن نے شکھر دھون کو سٹمپ کروا دیا، شکھر دھون صرف 30 رنز بنا سکے۔

بنگلہ دیش کو دوسری کامیابی اگلے ہی اوور میں مل گئی، جب روبیل حسین نے وراٹ کوہلی کی اہم وکٹ لی، وراٹ کوہلی تین رن ہی بنائے۔

اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم میں کپتان مشرفی مرتضیٰ کی واپسی ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں ماضی میں 13 مرتبہ ایک روزہ میچوں میں مدِمقابل آ چکی ہیں اور صرف ایک میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم فتح حاصل کر پائی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم تاحال ناقابلِ شکست ہے، بھارت نے چھ کے چھ میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ بنگلادیش کی ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش نے ابتدائی مرحلے میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور افغانستان کو ہرایا جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے اسے شکست ہوئی، آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top