لاہور: ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب رونمائی میں مصباح الحق سمیت معین خان سمیت سی او او سبحان احمد نے شرکت کی۔
ورلڈ کپ کرکٹ اگلے برس فروری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہورہا ہے، اسی سلسلے میں ورلڈ کپ کی ٹرافی دنیا کا چکر لگارہی ہے، عالمی کپ کی ٹرافی آج افغانستان سے پاکستان پہنچی تو پی سی بی کے آفیشلز ٹرافی کا استقبال کیا۔
اس سے قبل ٹرافی نے سری لنکا، بھارت ، بنگلادیش ، انگلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کیا۔
ورلڈ کپ ٹرافی کا مینارِ پاکستان کے سائے تلے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں عام شہری بھی ٹرافی کو دیکھ سکیں گے۔
عالمی کپ کی ٹرافی پاکستان میں تین دن قیام کے بعد جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔