وزیراعظم پاکستان آج نیوکلئیر سکیورٹی اجلاس کیلئے امریکہ روانہ ہونگے -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم پاکستان آج نیوکلئیر سکیورٹی اجلاس کیلئے امریکہ روانہ ہونگے

واشنگٹن : وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف فائنل نیوکلیر سکیورٹی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے آج واشگنٹن روانہ ہوں گے۔

اجلاس میں پاکستان سمیت 53 ممالک شرکت کرہے ہیں جن کے علاوہ بین الاقوامی مبصرین ، اقوام متحدہ ، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، انٹرپول اور یورپی یونین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں یورینیم کی افزودگی کے عمل کو کم سے کم کرنے پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

یہ اہم اجلاس پاکستان کے پاس ایٹمی میدان میں اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا نادر موقع ہے ۔

اجلاس کے موقع پر ہونے والی ذیلی ملاقاتوں میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی امریکی صدر بار ک اوباما سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں خطے میں جاری سکیورٹی معاملات کے موضع زیر غور آئیں گے۔ جبکہ وزیر اعظم کی بھارت سمیت دنیا کے دوسرے اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں