وزیرداخلہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے نام بتائیں، سراج -
The news is by your side.

Advertisement

وزیرداخلہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے نام بتائیں، سراج

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم پرنظرثانی کی ضرورت ہے وزیرداخلہ دہشت گردی میں ملوث دس فیصد مدارس کے نام بتائیں۔

لاہورمیں جماعت اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی امام بارگاہ میں دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دوہزار پندرہ کو امن کے سال کی حیثیت سے منائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا سیاسی نظام جاگیرداروں نے یرغمال بنارکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثاردہشت گردی میں ملوث دس فیصد مدارس کے نام سامنے لائیں تاکہ قوم اورمدارس میں موجود تذبذب دور ہوسکے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں