The news is by your side.

Advertisement

وزیرِاعظم نوازشریف دوروزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے

اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے ہیں۔

دورے کی دعوت بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیرِاعظم نے دی۔ وزیرِاعظم اپنے دورۂ بحرین میں رہنماؤں سے خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، پاک بحرین تعلقات مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت، اعتماد پر مبنی ہیں۔

وزیرِاعظم نواز شریف دورے کے دوران بحرین کے شاہ اور وزیرِاعظم سے ملاقات کرینگے، جس میں توانائی، دفاع، تجارت سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی، دو روزہ دورے میں اعلیٰ سطح وفد وزیرِاعظم نوازشریف کے ہمراہ ہوگا۔

نئے سال کی آمد پر وزیرِاعظم نواز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، سال دو ہزار چودہ میں انہوں نے چودہ غیر ملکی دورے کیے تھے۔

واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بجرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بحرین کے شاہ نے مارچ دو ہزار چودہ میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں