بیجنگ: وزیرِاعظم نوازشریف نے بیجنگ میں چینی وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان اکیس معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے گئے۔
وزیرِاعظم نواز شریف نے بیجنگ میں چینی وزیرِاعظم سے ملاقات کرتے ہوئے اقتصادی و توانائی منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نےتوانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کےمنصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران پاکستان اورچین کےدرمیان 21معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے گئے ۔
ملاقات کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی شراکت داری چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دورے سےتوانائی کے مسئلےکوحل کرنے میں مدد ملےگی، چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے نواز شریف کے دورہ چین کو خوش آئند قراردیا۔
لی کی چیانگ نے کہا کہ دورے سےاقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔