اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
بھارتی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام بھارتی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر اس خواہش کو دہرایا کہ قدرتی آفات کے بعد ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بعد بھی انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔