جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

وزیرِاعظم کے قافلے پر حملہ، وزارتِ داخلہ نے خبر کو رد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ داخلہ نے وزیرِاعظم نواز شریف پر مبینہ حملے کے سرکاری ٹی وی کے دعوے کو رد کردیا۔

سرکاری ٹی وی نے وزیرِاعظم کے قافلے پر حملے کی کوشش کی خبر نشر کی تو ملک میں بھونچال آگیا لیکن وزارتِ داخلہ نے سرکاری ٹی وی کی نشر کی گئی خبر کو سرے سے غلط قرار دے دیا۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے قافلے پر حملہ تو ہوا ہی نہیں، متعلقہ شخص غلطی سے وزیرِاعظم کے قافلے کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نہیں ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مذکورہ شخص ایئر فورس کا سابق افسر اور اسلام آباد کا رہائشی ہے، اوورٹیک کرنے کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی، سرکاری ٹی وی نے مشکوک گاڑی کے اچانک وزیرِاعظم کے قافلے میں گھس کر وزیرِاعظم کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی خبر نشر کی تھی، لیکن وزارت داخلہ نے اس تمام واقعے کو غلط فہمی قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں