اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کرنے پر حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیس میں وفاقی سیکریٹری صحت اور چاروں صوبائی سیکریٹریز کو انتیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری صحت اور صوبائی سیکریٹریز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
جسٹس جواد نے کہا ہے کہ حکومت نے کہا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکز کو مستقل کیا جائے گا، فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے بظاہر توہین عدالت ہے۔