بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وقار یونس نے مشروط استعفے کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس بھی گھر جانے کیلئے پر تول رہے ہیں،  وقار یونس نے مشروط استعفے کی پیشکش کردی ۔

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بنیادیں ہل گئیں، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سیریز کے بعد ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا بھی اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی عبرت ناک شکست کے بعد سسٹم میں خرابی نظر آئی، انھوں نے کہا کہ اب سسٹم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ہمت ہار گئے، عہدہ چھوڑنے کی مشروط پیش کش کردی ہے انکا کہنا ہے کہ خامیوں کی نشاندہی کی جائے گھر جانے کیلئے تیار ہیں، وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان پانچویں سیریز میں ناکام ہوا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی خراب ہورہی ہے، وقار یونس عہدہ چھوڑدیں۔

اہم ترین

مزید خبریں