ومبلڈن ٹینس: ماریہ شراپوا اور سرینا ولیمز سیمی فائنل میں مدِمقابل -
The news is by your side.

Advertisement

ومبلڈن ٹینس: ماریہ شراپوا اور سرینا ولیمز سیمی فائنل میں مدِمقابل

لندن: ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مینز کوارٹرفائنل آج ہوں گے۔

لندن میں جاری سال کا تیسرا گرینڈ سلم ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز اور ماریہ شراپوا سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔

سرینا ولیمز نے کوارٹرفائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی، ایک اور کوارٹرفائنل میں گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا نے امریکی کھلاڑی کو زیر کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں پولینڈ کے اگنیسکا رڈوانسکا کا مقابلہ اسپین کی گاربین موگوروزا سے ہوگا، دونوں کھلاڑیوں نے کوارٹرفائنل میں اپنے حریفوں کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں